مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
الرجل يغزو ووالداه حيان أله ذلك؟ باب: کوئی شخص جہاد پر جائے جب کہ اس کے والدین حیات ہوں، اس کو اس کی اجازت ہے؟
حدیث نمبر: 35709
٣٥٧٠٩ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن هشام عن الحسن قال: إذا أذنت لك أمك في الجهاد وأنت تعلم أن هواها عندك في الجلوس فأجلس.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تمہاری والدہ تمہیں جہاد پر جانے کی اجازت دے دیں اور آپ کو یہ بات معلوم ہو کہ ان کی خواہش ہے کہ آپ نہ جاؤ تو آپ مت جاؤ اس کے پاس ٹھہر جاؤ۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (حدثني).