مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35708

باب: کوئی شخص جہاد پر جائے جب کہ اس کے والدین حیات ہوں، اس کو اس کی اجازت ہے؟

الرجل يغزو ووالداه حيان أله ذلك؟

حدیث نمبر: 35708
٣٥٧٠٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا مسعر عن معن بن عبد الرحمن قال: غزا رجل نحو الشام يقال له شيبان، وله أب شيخ كبير، فقال أبوه في ذلك شعرا: أشيبان ما يدريك أن رب ليلة … (غبقتك) (١) فيها و (الغبوق) (٢) حبيب أأمهلتني حتى إذا ما تركتني … أرى الشخص كالشخصين وهو قريب أشيبان إن بات الجيوش تحدهم … يقاسون أياما بهن خطوب قال: فبلغ ذلك عمر فرده (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت معن بن عبدالرحمن سے مروی ہے کہ ایک شخص جس کو شیبان کہا جاتا تھا ملک شام کی طرف جہاد میں چلا گیا، اس کا والد بوڑھا تھا، اس کے والد نے اس کی یاد میں اشعار پڑھے ! ” اے شیبان ! تجھے کیا معلوم کہ کتنی ہی راتیں ایسی تھیں جن میں میں نے تجھے شام کا دودھ پلایا، اور شام کا دودھ بڑا محبوب ہوتا ہے۔ کیا تو نے مجھے اس وقت تک مہلت دی کہ جب تو مجھے چھوڑ کر گیا تو مجھے قریب کھڑا ایک شخص دو شخصوں کی طرح لگتا ہے۔ اے شیبان ! اگر لشکر اس حال میں رات گزاریں کہ انہیں ہانکا جا رہا ہو، وہ ایسے دنوں کی مشقت جھیل رہے ہوں جن میں بڑی مصیبتیں ہیں۔ “ جب اس کے یہ اشعار حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو پہنچے تو انہوں نے اس کے بیٹے کو واپس بلا لیا۔

حواشی
(١) في [هـ]: (عنقتك).
(٢) في [هـ]: (العنوق).
(٣) منقطع؛ معن بن عبد الرحمن لا يروي عن عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35708
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35704، ترقيم محمد عوامة: 34149»