مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35706
باب: کوئی شخص جہاد پر جائے جب کہ اس کے والدین حیات ہوں، اس کو اس کی اجازت ہے؟
الرجل يغزو ووالداه حيان أله ذلك؟
حدیث نمبر: 35706
٣٥٧٠٦ - حدثنا ابن عيينة عن (عبيد اللَّه) (١) بن أبي يزيد سأل رجل عبيد بن عمير: أيغزو الرجل وأبواه كارهان أو أحدهما؟ قال: لا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن ابی یزید رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت عبید بن عمیر سے دریافت کیا کہ کیا کوئی شخص اس حالت میں جہاد پر جاسکتا ہے جب کہ اس کے والدین یا ان میں سے کوئی ایک اس کے جانے کو ناپسند کر رہا ہو ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (عبد اللَّه).