مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35705
باب: کوئی شخص جہاد پر جائے جب کہ اس کے والدین حیات ہوں، اس کو اس کی اجازت ہے؟
الرجل يغزو ووالداه حيان أله ذلك؟
حدیث نمبر: 35705
٣٥٧٠٥ - حدثنا عبدة عن هشام بن عروة عن أبيه أن رجلين تركا أباهما شيخًا كبيرًا وغزوا، فبلغ ذلك عمر فردهما إلى أبيهما، وقال: لا تفارقاه حتى يموت (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ دو آدمیوں نے اپنے ضعیف والد کو تنہا چھوڑا اور جہاد پر چلے گئے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو جب اس کی خبر ملی تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو واپس کردیا اور فرمایا ان کی وفات تک ان سے جدا مت ہونا، (ان کے ساتھ رہنا) ۔
حواشی
(١) منقطع؛ عروة لا يروي عن عمر.