مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
(باب من أسلم على شيء فهو له) باب: کوئی شخص کسی شرط پر مسلمان ہو اس کو وہ (مطلوبہ چیز) ملے گی
حدیث نمبر: 35681
٣٥٦٨١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن غالب العبدي قال: حدثني رجل من بني نمير عن أبيه عن جده أو جد أبيه أنه أتى النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه إن ⦗٤٦٦⦘ قومي أسلموا على أن جعلت لهم كذا وكذا، قال: "إن شئت رجعت فيه وتركه أفضل" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت غالب العبدی بنو نمیر کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ ! میری قوم اس بات پر ایمان لائی ہے کہ میں ان کو یہ یہ دوں گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر آپ چاہو تو رجوع کرلو اس میں اور اس کا چھوڑنا افضل ہے۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة الرجل النميري وأبيه.