مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35676
باب: کوئی شخص کسی شرط پر مسلمان ہو اس کو وہ (مطلوبہ چیز) ملے گی
(باب من أسلم على شيء فهو له)
حدیث نمبر: 35676
٣٥٦٧٦ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح قال: سألت عبيد اللَّه ابن عمر عمن أسلم من أهل السواد فقال: من أسلم من أهل السواد ممن له ذمة فله أرضه وماله، ومن أسلم ممن لا ذمة له، وإنما أخذ عنوة فأرضه للمسلمين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن صالح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ سے جنگل، دیہات والوں کے اسلام کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : اھل السواد میں سے جو مسلمان ہوا اگر وہ ذمی تھا (جس کا عہد تھا) زمین اور مال اسی کا ہے اور جو اسلام لایا جس کا کوئی ذمہ نہ تھا، (عہد و معاہدہ نہ تھا) اور وہ بزور بازو فتح ہوا تو اس کی زمین مسلمانوں کیلئے ہے۔