حدیث نمبر: 35676
٣٥٦٧٦ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح قال: سألت عبيد اللَّه ابن عمر عمن أسلم من أهل السواد فقال: من أسلم من أهل السواد ممن له ذمة فله أرضه وماله، ومن أسلم ممن لا ذمة له، وإنما أخذ عنوة فأرضه للمسلمين.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حسن بن صالح رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبید اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے جنگل، دیہات والوں کے اسلام کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : اھل السواد میں سے جو مسلمان ہوا اگر وہ ذمی تھا (جس کا عہد تھا) زمین اور مال اسی کا ہے اور جو اسلام لایا جس کا کوئی ذمہ نہ تھا، (عہد و معاہدہ نہ تھا) اور وہ بزور بازو فتح ہوا تو اس کی زمین مسلمانوں کیلئے ہے، حضرت عبید اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مکتوب میں لکھا ہوا تھا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35676
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35676، ترقيم محمد عوامة 34119)