مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35642
باب: جو حضرات اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ امان میں اﷲ کا ذمہ دیا جائے
من كره أن يعطى في الأمان ذمة الله
حدیث نمبر: 35642
٣٥٦٤٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن سليمان بن بريدة عن أبيه أن النبي ﷺ كان إذا بعث أميرا على جيش أو سرية أوصاه فقال: "إذا حاصرتم أهل حصن فأرادوكم على أن (تجعلوا) (١) لهم ذمة اللَّه وذمة (رسول اللَّه) (٢) ﷺ فلا تجعلوا لهم ذمه اللَّه ولا ذمة رسوله، ولكن اجعلوا لهم ذمتكم وذمة أبائكم، فإنكم إن (تخفروا) (٣) ذممكم وذمم آبائكم أهون من أن (تخفروا) (٤) ذمة اللَّه وذمة رسوله ﷺ" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن بریدہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی لشکر روانہ فرماتے تو اس کے امیر کو یہ وصیت فرماتے کہ : جب تم کسی قلعہ کا محاصرہ کرو، پھر وہ تم سے چاہیں کہ تم ان کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا ذمہ دو تو ان کے لیے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا ذمہ مت بناؤ، بلکہ ان کے لیے اپنا اور اپنے آباؤ اجداد کا ذمہ بناؤ، اس لیے کہ تم اپنے اور اپنے آباؤ اجداد کے ذمہ توڑ دو یہ زیادہ آسان ہے اس بات سے کہ تم اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ کو توڑو۔
حواشی
(١) في [ب]: (يجعلوا).
(٢) في [جـ]: (رسوله).
(٣) في [ط، هـ]: (تحقروا).
(٤) في [أ، هـ]: (تحقروا)، وفي [س]: (تحفروا).