مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
من قال: يأكلون من الطعام ولا يحملون، ومن رخص فيه باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کھانے کو کھا لے، اور اس کو اٹھائے مت اور جنہوں نے اس کو اٹھانے میں رخصت دی ہے
حدیث نمبر: 35580
٣٥٥٨٠ - حدثنا معتمر بن سليمان عن زياد بن سعد شيخ من أهل واسط أن ⦗٤٤٠⦘ عبد اللَّه بن عباس لم ير بأسا أن يأكل الرجل الطعام في أرض (الشرك) (١) حتى يدخل أهله (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ کوئی شخص مشرکین کی سر زمین میں موجود کھانے میں سے کھالے، یہاں تک کہ وہ اپنے گھر والوں کے پاس چلا جائے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مجهول؛ لجهالة زياد بن سعد.