مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
من (يعطى) من الخمس؟ وفيمن يوضع؟ باب: خمس میں سے کس کو دیا جائے گا؟ اور کن جگہوں میں استعمال کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 35539
٣٥٥٣٩ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن محمد بن راشد عن مكحول قال: الخمس بمنزلة الفيء، (يعطي) (١) منه الإمامُ الغنيَ والفقير.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خمس بھی فئی کی طرح ہے، اس میں سے امام مالدار اور فقیر دونوں کو دے گا۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے تحریر فرمایا : جو عام فئی کا راستہ ہے وہ خمس کا بھی راستہ ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (يعطي).