مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35526
باب: غنیمت کیسے تقسیم کی جائے گی؟
في الغنيمة كيف (تقسم؟)
حدیث نمبر: 35526
٣٥٥٢٦ - حدثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن الحسن بن محمد بن علي قال: سألته عن قوله: ﴿وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ﴾، قال: هذا مفتاح كلام، ليس للَّه نصيب، للَّه الدنيا والآخرة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن محمد بن علی رحمہ اللہ قرآن کریم کی آیت { وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْئٍ فَأَنَّ لِلَّہِ خُمُسَہُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ کلام کا آغاز ہے، اللہ کے لیے غنیمت میں کوئی حصہ نہیں ہے، دنیا اور آخرت ساری ہی اللہ کی ملکیت ہے۔