مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
من كان لا يقتل الأسير وكره ذلك باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قیدیوں کو قتل نہیں کیا جائے گا
حدیث نمبر: 35489
٣٥٤٨٩ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن أبي فاختة قال: أخبرني جار لي قال: أتيت عليًّا بأسير يوم صفين فقال: لن أقتلك صبرًا إني أخاف اللَّه رب العالمين (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی فاختہ سے مروی ہے کہ مجھے میرے پڑوسی نے بتایا کہ جنگ صفین کے دن میں قید ہو کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پیش ہوا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں تجھے قتل نہ کروں گا میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة الجار.