٣٥٤٦٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا عكرمة بن عمار عن إياس بن سلمة بن الأكوع عن أبيه قال: غزونا مع أبي بكر هوازن على عهد (النبي) (١) ﷺ فنفلني جارية من ⦗٤١١⦘ بني فزارة من أجمل العرب عليها قشع لها، فما كشفت لها عن ثوب حتى قدمت المدينة، فلقينا النبي ﷺ وهو بالسوق فقال: "للَّه أبوك، هبها لي"، فوهبتها له، قال: فبعث بها ففادى بها أسارى من المسلمين كانوا بمكة (٢).حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ساتھ ھوازن کے علاقہ میں جہاد کیلئے گئے، مجھے بنی فزارہ کی لونڈی حصہ میں ملی، جو کہ حسین عرب خاتون تھیں، اس پر موٹا زائد لباس تھا، جب اس کے زائد کپڑے کھلے تو میں اس کو لے کر مدینہ آیا، بازار میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہم سے ملا قات ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے والد کی خوبی اللہ کیلئے ہی ہے، اس کو مجھے ھبہ کہ دو ، حضرت سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ کو ھبہ کردی، راوی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ باندی مکہ میں جو مسلمان تھے ان کے فدیہ کے واسطے بھیج دی۔