مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
في النساء والصبيان: هل لهم من الغنيمة شيء؟ باب: کیا خواتین اور بچوں کے لیے غنیمت میں حصہ ہے؟
حدیث نمبر: 35436
٣٥٤٣٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن عبد الحميد بن جعفر عن يزيد بن أبي حبيب عن سفيان بن وهب الخولاني قال: قسم عمر بين الناس غنائمهم فأعطى كل إنسان دينارًا، وجعل سهم المرأة والرجل سواء، فإذا إن الرجل مع امرأته أعطاه دينارا، وإذا كان وحده أعطاه نصف دينار (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان بن وھب سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں میں مال غنیمت تقسیم فرمایا، آپ نے ہر ایک کو ایک دینار عطا فرمایا، اور خاتون اور مرد کا حصہ برابر مقرر فرمایا، اگر مرد کے ساتھ خاتون بھی ہو تو ایک دینار عطاء فرماتے ، اور اگر اکیلا ہوتا تو نصف عطا فرماتے ۔