مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
من غزا بالمشركين وأسهم لهم باب: جو شخص مشرکین کو جہاد میں لے جائے اور ان کے لیے حصہ مقرر کرنا
حدیث نمبر: 35379
٣٥٣٧٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر قال: سألت عامرا عن المسلمين (يغزون بأهل الكتاب؟ فقال عامر: أدركت الأئمة الفقيه منهم وغير الفقيه) (١) يغزون بأهل الذمة فيقسمون لهم ويضعون عنهم (من) (٢) جزيتهم، فذلك لهم نفل حسن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر رحمہ اللہ سے سوال کیا ان مسلمانوں کے بارے میں جو اہل کتاب کو جہاد پر لے جاتے ہیں ؟ حضرت عامر رحمہ اللہ نے فرمایا : میں نے فقیہ اور غیر فقیہ ائمہ حضرات کو پایا کہ وہ لوگ بھی ذمیوں کو جہاد پر لے جاتے تھے۔ پھر ان میں بھی مال غنیمت تقسیم فرماتے ۔ اور ان سے جزیہ کو ختم فرما دیتے اور یہ ان کے لیے بطور زائد احسان کے تھا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ح، هـ].
(٢) سقط من: [هـ].