مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
في الإغارة عليهم وتبييتهم بالليل باب: ان پر حملہ کرنے اور رات کو اچانک حملہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 35285
٣٥٢٨٥ - حدثنا علي بن حفص عن محمد بن طلحة عن حميد عن أنس أن النبي ﷺ سار إلى خيبر فانتهى إليها ليلًا، وكان النبي ﷺ إذا طرق قومًا لم (يغر) (١) عليهم حتى يصبح (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیبر کی طرف چلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں رات کے وقت پہنچے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی قوم کے پاس رات کے وقت پہنچتے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر حملہ نہیں فرماتے تھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کرلیتے۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (يغز).