مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35284
باب: ان پر حملہ کرنے اور رات کو اچانک حملہ کرنے کا بیان
في الإغارة عليهم وتبييتهم بالليل
حدیث نمبر: 35284
٣٥٢٨٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا عكرمة بن عمار عن إياس بن سلمة عن أبيه قال: غزونا مع أبي بكر هوازن فأتينا أهل ماء فبيتناهم فقتلنا منهم تسعة أو سبعة أهل أبيات (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایاس بن سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ہم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ قبیلہ ہوازن پر لشکر کشی کی، ہم لوگ پانی کی ایک جگہ پر رہنے والوں کے پاس آئے، ہم نے ان پر رات کے وقت حملہ کیا اور ان میں سے نو یا سات گھرانوں کو قتل کردیا۔