حدیث نمبر: 35279
٣٥٢٧٩ - حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة] (١) أنه كان لا يرى بأسًا أن لا يدعو المشركين إذا لقيهم، وقال: إنهم قد عرفوا دينكم وما تدعونهم إليه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن بصری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں کہ جب مسلمان مشرکین سے ملیں اور ان کو اسلام قبول کرنے کی دعوت نہ دیں۔ اس لیے کہ وہ تمہارے دین کو اور جن باتوں کی طرف تم نے ان کو دعوت دینی ہے وہ اس کو جان چکے ہیں۔

حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب، جـ، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35279
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35279، ترقيم محمد عوامة 33740)