مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في هدم البيع والكنائس وبيوت النار باب: مذہبی عقائد کے لیے بنائے گئے مکانات، جیسے مساجد (عبادت گاہوں)، کنائس (عیسائیوں کی عبادت گاہوں)، اور بيوت النار (مجوسیوں کی عبادت گاہوں) کو تباہ کرنے کے بارے میں کیا کہا گیا ہے؟
حدیث نمبر: 35193
٣٥١٩٣ - حدثنا حفص بن غياث عن أبي بن عبد اللَّه قال: جاءنا كتاب عمر بن عبد العزيز لا تهدم بيعة ولا كنيسة ولا بيت نار صولحوا عليه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اُبیّ بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کا خط آیا کہ کلیساؤں یہودی گرجا گھروں اور آتش کدوں کو منہدم نہیں کیا جائے گا اور ان پر مصالحت کی جائے گی۔