مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35183
باب: زمین کا جو حصہ فتح ہو جائے ا س کو تقسیم کرنے کا بیان اور یہ تقسیم کیسے ہو گی
ما قالوا: في قسمة ما يفتح من الأرض، وكيف كان؟
حدیث نمبر: 35183
٣٥١٨٣ - حدثنا ابن فضيل عن بيان عن قيس قال: كان (لبجيلة) (١) ربع السواد فقال عمر: لولا أني قاسم مسؤول ما زلتم على الذي قسم لكم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بجیلہ کے پاس سواد کی چوتھائی زمین تھی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر میں ایسا تقسیم کرنے والا نہ ہوتا جس سے باز پرس ہوگی تو تم اسی پر برقرار رہتے جو تمہارے لیے تقسیم ہوا تھا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (لنحيلة).