مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35182

باب: زمین کا جو حصہ فتح ہو جائے ا س کو تقسیم کرنے کا بیان اور یہ تقسیم کیسے ہو گی

ما قالوا: في قسمة ما يفتح من الأرض، وكيف كان؟

حدیث نمبر: 35182
٣٥١٨٢ - حدثنا (عثام) (١) بن علي عن الأعمش عن أبي إسحاق عن ابن مضرب قال: قسم عمر السواد بين أهل الكوفة، فأصاب كل رجل منهم ثلاثة فلاحين، فقال له عمر: فمن يكون لهم بعدهم، فتركهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن مضرب رحمہ اللہ فرماتے ہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے زرعی زمین اہل کوفہ کے درمیان تقسیم فرما دی اس طرح ہر شخص کے حصہ میں تین کسان آئے۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا : ان لوگوں کے بعد ان کے لیے کون ہوگا ؟ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ان سب کو چھوڑ دیا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ح، ط، هـ]: (هشام).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35182
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18438، ترقيم محمد عوامة: 33643»