مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35155
باب: اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے ، جس نے یوں کہا: اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
ما قالوا: في الرجل من أهل الذمة يسلم، من قال: (ترفع) عنه الجزية؟
حدیث نمبر: 35155
٣٥١٥٥ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن منصور عن إبراهيم قال: إذا أسلم الرجل من أهل السواد ثم أقام بأرضه أخذ منه الخراج، فإن خرج منها لم يؤخذ منه الخراج.مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : جب اہل سواد (عراق کے زرعی علاقے والوں) میں سے کوئی آدمی اسلام لے آتا پھر وہ اپنی زمین میں ہی مقیم رہتا تو اس سے خراج وصول کیا جاتا تھا۔ اگر وہ اس جگہ سے نکل جاتا تو اس سے خراج وصول نہیں کیا جاتا تھا۔