مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في أولاد الزنى يفرض لهم؟ باب: جن لوگوں نے اولادزنا کے بارے میں یوں کہا کہ ان کے لیے بھی عطیہ مقرر کیا جائے گا
حدیث نمبر: 35146
٣٥١٤٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن زهير بن أبي ثابت عن (ذهل) (١) بن أوس عن تميم بن مسيح قال: خرجت من الدار وليس لي ولد فأصبت لقيطا فأخبرت به عمر فألحقه في مائة (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ذھل بن اوس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت تمیم بن مسیح رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کہ میں گھر سے نکلا اس حال میں کہ میرا کوئی بچہ نہیں تھا پس مجھے راستہ میں ایک نومولود بچہ ملا جس کا باپ معلوم نہیں تھا۔ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس کی خبر دی تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے میرے عطیہ میں سو درہم کا اضافہ فرما دیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (رهل).
(٢) في [أ، ب]: زيادة (حدثنا ابن المبارك عن أمية الشامي قال: مكحول).
(٣) مجهول؛ لجهالة ذهل وتميم.