مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في عدل الوالي وقسمه قليلا كان أو كثيرا باب: حاکم کا انصاف کرنا اور مال کو تقسیم کرنا ، مال تھوڑا ہو یا زیادہ
حدیث نمبر: 35115
٣٥١١٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا ربيع بن حسان عن أمه قالت: كان علي يقسم فينا الورس والزعفران (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع بن حسان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میری والدہ نے فرمایا : کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہمارے درمیان ہلدی اور زعفران تقسیم فرماتے تھے۔ اور ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ حجرہ میں داخل ہوئے تو انہوں نے بکھرے ہوئے دانوں کو دیکھا تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو جمع کرنا شروع کردیا اور یوں فرما رہے تھے۔ اے آل علی رضی اللہ عنہ ! تم سیر ہوگئے !
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة أم الربيع بن حسان.