مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35101
باب: بچوں کا بیان، کیا ان کے لیے عطیہ مقرر کیا جائے گا؟ اور کب ان کے لیے عطیہ مقرر ہو گا؟
في الصبيان هل يفرض لهم؟ ومتى يفرض لهم؟
حدیث نمبر: 35101
٣٥١٠١ - حدثنا إسماعيل بن شعيب السمان عن أم العلاء أن أباها انطلق بها إلى (علي) (١) ففرض لها في العطاء وهي صغيرة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن شعیب سمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ام العلاء نے ارشاد فرمایا : کہ میرے والد مجھے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے کر گئے ، تو آپ رضی اللہ عنہ نے میرے لیے عطیہ میں حصہ مقرر فرما دیا حالانکہ میں چھوٹی بچی تھی۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مجهول؛ أم العلاء مجهولة.