حدیث نمبر: 35101
٣٥١٠١ - حدثنا إسماعيل بن شعيب السمان عن أم العلاء أن أباها انطلق بها إلى (علي) (١) ففرض لها في العطاء وهي صغيرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت اسماعیل بن شعیب سمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ام العلاء نے ارشاد فرمایا : کہ میرے والد مجھے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے کر گئے ، تو آپ رضی اللہ عنہ نے میرے لیے عطیہ میں حصہ مقرر فرما دیا حالانکہ میں چھوٹی بچی تھی۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : وہ بچہ جو کھانا کھاتا ہو اور روٹی کے ٹکڑے کو چباتا ہو وہ اس عطیہ کا زیادہ حقدار ہے اس نومولود سے جو پستان چوستا ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مجهول؛ أم العلاء مجهولة.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35101
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35101، ترقيم محمد عوامة 33565)