مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
في الصبيان هل يفرض لهم؟ ومتى يفرض لهم؟ باب: بچوں کا بیان، کیا ان کے لیے عطیہ مقرر کیا جائے گا؟ اور کب ان کے لیے عطیہ مقرر ہو گا؟
حدیث نمبر: 35100
٣٥١٠٠ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا (فطر) (١) قال: كنت جالسًا مع زيد ابن علي قلت: كيف صنع هذا الرجل إليكم؟ -عمر بن عبد العزيز-، فمر ابن له صغير فقال: جزاه اللَّه خيرا فقد ألحق هذا في ألفين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت فطر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت زید بن علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا میں نے پوچھا : اس بندے عمر بن عبدالعزیز کا تمہارے ساتھ برتاؤ کیسا ہے ؟ تو ان کا ایک چھوٹا بیٹا گزرا۔ انہوں نے فرمایا : اللہ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ تحقیق انہوں نے اس کے لیے میرے عطیہ میں دو ہزار کا اضافہ فرما دیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (قطر).