مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
في الصبيان هل يفرض لهم؟ ومتى يفرض لهم؟ باب: بچوں کا بیان، کیا ان کے لیے عطیہ مقرر کیا جائے گا؟ اور کب ان کے لیے عطیہ مقرر ہو گا؟
حدیث نمبر: 35098
٣٥٠٩٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي (الجحاف) (١) داود بن أبي عوف عن رجل من خثعم قال: ولد لي من الليل مولود، فأتيت عليًا حين أصبح فألحقه في مائة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الجحاف داؤد بن ابی عوف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قبیلہ خثعم کے ایک آدمی نے بیا ن کیا : کہ رات کو میرے گھر بچہ پیدا ہوا۔ پس جب صبح ہوئی تو میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ، آپ رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے سو درہم کا اضافہ فرما دیا۔
حواشی
(١) في [ب]: (الحجاف).
(٢) مجهول؛ لجهالة الخثعمي.