مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35096

باب: بچوں کا بیان، کیا ان کے لیے عطیہ مقرر کیا جائے گا؟ اور کب ان کے لیے عطیہ مقرر ہو گا؟

في الصبيان هل يفرض لهم؟ ومتى يفرض لهم؟

حدیث نمبر: 35096
٣٥٠٩٦ - حدثنا عباد بن (العوام) (١) عن هارون بن (عنترة) (٢) عن أبيه قال: شهدت عثمان (يتأنى) (٣) بأعطيات الناس إن قيل له: إن فلانة (تلد) (٤) الليلة، فيقول: كم أنتم انظروا، فإن ولدت غلامًا أو جارية أخرجها مع الناس (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عنترہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان کے پاس حاضر تھا آپ رضی اللہ عنہ لوگوں کے عطیات میں توقف کرتے تھے۔ اگر آپ رضی اللہ عنہ سے کہا جاتا : کہ فلاں عورت آج رات بچہ جننے والی ہے تو آپ رضی اللہ عنہ فرماتے : تم کتنے ہو ؟ ذرا ٹھہرو ! پھر اگر اس نے بچے یا بچی کو جنم دیا تو آپ رضی اللہ عنہ اس کا عطیہ بھی لوگوں کے ساتھ نکال دیتے۔

حواشی
(١) في [جـ]: (عوام).
(٢) في [ب]: (عفترة).
(٣) في [أ، ب]: (ساتى)، وفي [هـ]: (فيأتي).
(٤) في [هـ]: (تلك).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35096
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ عنترة صدوق.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 33560»