مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الفروض وتدوين الدواوين باب: جن لوگوں نے سرکاری عطیہ اور دیوان عدل مدوّن کرنے کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 35083
٣٥٠٨٣ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني أبي أن عمر بن الخطاب فرض لجبير بن مطعم (وضربائه) (١) أربعة آلاف أربعة آلاف (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد نے فرمایا : کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت جبیربن مطعم رضی اللہ عنہ اور ان کے ہم عمروں کے لیے چا رچار ہزار مقرر فرمائے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (وصرباه) بدون نقط.
(٢) منقطع؛ ابن جريج لم يدرك عمر.