مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35084

باب: جن لوگوں نے سرکاری عطیہ اور دیوان عدل مدوّن کرنے کے بارے میں یوں کہا

ما قالوا: في الفروض وتدوين الدواوين

حدیث نمبر: 35084
٣٥٠٨٤ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: - (قال) (١) أبو بكر أراه قد ذكر له إسنادا-: إن عمر بن الخطاب فرض لأسامة بن زيد ثلاثة آلاف وخمسمائة، (ولعبد) (٢) اللَّه بن عمر ثلاثة آلاف، فقال عبد اللَّه لعمر: فرضت لأسامة ثلاثة آلاف وخمسمائة وما هو بأقدم مني إسلامًا، ولا شهد ما لم أشهد، قال: فقال عمر: لأن زيد بن حارثة كان أحب إلى رسول اللَّه ﷺ من أبيك، وكان أسامة ⦗٢٩٩⦘ ابن زيد أحب إلى رسول اللَّه ﷺ (منك) (٣) فلذلك زدته عليك خمسمائة (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن جریج رحمہ اللہ سے روایت ہے (ابوبکر ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے اس کی کوئی سند ذکر کی تھی) کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے لیے ساڑھے تین ہزار مقرر فرمائے۔ اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے لیے تین ہزارمقرر فرمائے۔ اس پر حضرت عبد اللہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا : آپ رضی اللہ عنہ نے اسامہ بن زید کے لیے ساڑھے تین ہزار مقرر فرما دیے حالانکہ وہ اسلام میں مجھ سے مقدم نہیں اور نہ وہ حاضر ہوئے ان غزوات میں جن میں میں حاضر نہیں ہوا ؟ ! حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس لیے کہ زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے باپ سے زیادہ محبوب تھے۔ اور اسامہ بن زید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے سے زیادہ محبوب تھے۔ اس وجہ سے میں نے ان کے لیے تمہارے سے پانچ سو زیادہ مقرر کیے۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (وعبد).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٤) منقطع؛ ابن جريج لم يدرك عمر، ورواه الترمذي (٣٨١٣)، من طريق ابن جريج عن زيد ابن أسلم عن أبيه.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35084
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ ابن جريج لم يدرك عمر، ورواه الترمذي (٣٨١٣)، من طريق ابن جريج عن زيد ابن أسلم عن أبيه . »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7043، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3813، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13117، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 162، والبزار فى «مسنده» برقم: 150، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6608، ترقيم محمد عوامة: 33549»