حدیث نمبر: 35073
٣٥٠٧٣ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن الحسن بن (قيس) (١) عن أبيه قال: أتيت عليا بابن (عم) (٢) لي فقلت: يا أمير المؤمنين افرض لهذا، قال: أربع -يعني أربعمائة، قال: قلت: إن أربعمائة لا تغني شيئًا زده المائتين (التي) (٣) زدت الناس قال: فذاك له، وقد كان زاد الناس مائتين (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے چچا کے بیٹے کو لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور میں نے عرض کیا : اے امیر المؤمنین : اس کے لیے بھی عطیہ مقرر فرما دیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : چار سو درہم۔ میں نے عرض کیا : بیشک چار سو درہم اس کو کچھ فائدہ نہیں دیں گے۔ آپ رضی اللہ عنہ اس کے لیے دو سو درہم مزید بڑھا دیں۔ جیسا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے بڑھائے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس کے لیے بھی بڑھا دیے۔ راوی کہتے ہیں : کہ آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے لیے دو سو درہم بڑھا دیے تھے۔

حواشی
(١) كذا في النسخ، ولعلها: (الحسن عن قيس).
(٢) في [هـ]: (عمة).
(٣) في [أ، ب]: (الذي).
(٤) لم يتضح لي من الحسن بن قيس ولا من هو أبوه.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35073
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35073، ترقيم محمد عوامة 33538)