مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35072

باب: جن لوگوں نے سرکاری عطیہ اور دیوان عدل مدوّن کرنے کے بارے میں یوں کہا

ما قالوا: في الفروض وتدوين الدواوين

حدیث نمبر: 35072
٣٥٠٧٢ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن أبي إسحاق عن مصعب بن سعد أن عمر بن الخطاب فرض (لأهل بدر) (٢) في ستة آلاف ستة آلاف، وفرض لأمهات المؤمنين في عشرة آلاف (عشرة آلاف) (٣)، ففضل عائشة بألفين لحب النبي ⦗٢٩٢⦘ ﷺ إياها، إلا السبيتين: صفية بنت حيي وجويرية بنت الحارث فرض لهما ستة آلاف، وفرض لنساء من نساء المؤمنين في ألف ألف، منهن أم عبد (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بدری صحابہ رضی اللہ عنہ م کے لیے چھ چھ ہزار مقرر فرمائے۔ اور امہات المومنین کے لیے دس دس ہزار مقرر فرمائے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاص محبت ہونے کی وجہ سے ان کے لیے دو ہزار کا اضافہ فرما دیا۔ سوائے دو (جنگ میں) قید ہو کر آنے والی بیویوں حضرت صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا اور حضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے کہ ان دونوں کے لیے چھ چھ ہزار مقرر فرمائے۔ اور مسلمانوں کی عورتوں میں سے چند عورتوں کے لیے ہزار ہزار مقرر فرمائے۔ ان عورتوں میں حضرت ام عبد بھی شامل تھیں۔

حواشی
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، م، هـ].
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) منقطع؛ مصعب بن سعد لا يروي عن عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35072
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6790، 6791، والطبراني فى «الكبير» برقم: 426، ترقيم محمد عوامة: 33537»