مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الفتح يأتي فيبشر به الوالي فيسجد سجدة الشكر باب: جن لوگوں نے یوں کہا کہ جب حاکم کے پاس فتح کی خوشخبری آئے تو وہ سجدئہ شکر ادا کرے گا
حدیث نمبر: 35047
٣٥٠٤٧ - حدثنا شريك عن محمد بن قيس عن أبي موسى قال: رأيت عليًا (حين) (١) (أتي) (٢) (بالمخدج) (٣) سجد سجدة شكر (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ جب ان کے پاس مخدّج کی خبر لائی گئی تو آپ رضی اللہ عنہ نے سجدہ ٔ شکر ادا کیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (حتى).
(٢) في [أ، ب]: (أتاه).
(٣) في [أ، ب]: (بالمجدع).
(٤) مجهول؛ لجهالة أبي موسى.