مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الفتح يأتي فيبشر به الوالي فيسجد سجدة الشكر باب: جن لوگوں نے یوں کہا کہ جب حاکم کے پاس فتح کی خوشخبری آئے تو وہ سجدئہ شکر ادا کرے گا
حدیث نمبر: 35044
٣٥٠٤٤ - حدثنا حفص بن غياث عن موسى بن عبيدة عن زيد بن أسلم عن أبيه قال: بُشر عمر بفتح فسجد (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن اسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت اسلم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو فتح کی خوشخبری سنائی گئی تو آپ رضی اللہ عنہ نے سجدئہ شکر ادا کیا۔