مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35031
باب: جن لوگوں نے اس آدمی کے بارے میں یوں کہا: جو جہاد کے لیے مال تو لے لے اور جہاد کے لیے نہ نکلے
ما قالوا: في الرجل يأخذ المال للجهاد ولا يخرج
حدیث نمبر: 35031
٣٥٠٣١ - قال (أبو) (١) إسحاق: فقمت إلى (أسير) (٢) بن عمرو فقلت: ألا ترى إلى ما حدثني به عمرو بن أبي قرة وحدثت به، فقال: صدق جاء به كتاب عمر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت یسیر بن عمرو کے پاس اٹھ کر گیا اور میں نے عرض کیا : کیا آپ دیکھتے نہیں جو عمرو بن ابی قرہ نے مجھے بیان کیا ہے ؟ اور میں نے وہ بات ان سے بیان کی۔ آپ نے فرمایا : اس نے سچ کہا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خط یہی لے کر آیا تھا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ح، م، هـ].
(٢) في [هـ]: (أسد)، وفي [أ]: (أسيد).