مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الرجل يستشهد: يغسل أم لا؟ باب: جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا: کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں؟
حدیث نمبر: 35014
٣٥٠١٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن عبد الرحمن بن أبي ليلى (قال) (١): (سعد) (٢) بن عبيد القارئ يوم القادسية: إنا لاقو العدو غدا أن شاء اللَّه وإنا مستشهدون، فلا تغسلوا عنا دما ولا نكفن إلا في ثوب كانا علينا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن عبید القاری رحمہ اللہ نے جنگ قادسیہ کے دن ارشاد فرمایا : بیشک ہم کل دشمن سے ملاقات کریں گے ۔ ان شاء اللہ۔ اور ہم شہید ہوں گے تو تم ہمارے خون کو مت دھونا۔ اور ہمیں کفن مت دینا۔ مگر ان ہی کپڑوں میں جو ہم نے پہنے ہوئے ہوں۔
حواشی
(١) في [ب]: مكورة.
(٢) في [ب]: (سعيد).
(٣) منقطع؛ عبد الرحمن ابن أبي ليلى لم يدرك القادسية.