مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35008
باب: جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا: کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں؟
ما قالوا: في الرجل يستشهد: يغسل أم لا؟
٣٥٠٠٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن هشام بن حسان قال: كان محمد إذا سئل عن الشهيد يغسل حدث عن حجر بن عدي (إذ) (١) قتله معاوية، قال: قال حجر: لا تطلقوا عني حديدا و (لا) (٢) تغسلوا عني دمًا، ادفنوني في وثاقي ودمي، (فإني) (٣) ألقى معاوية على الجادة غدا.حضرت ہشام بن حسان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے جب شہید کو غسل دینے کے بارے میں پوچھا جاتا ؟ تو آپ رحمہ اللہ حضرت حجر بن عدی رحمہ اللہ کے حوالہ سے نقل فرماتے کہ جب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کو قتل کیا تو حضرت حجر رحمہ اللہ نے فرمایا : تم لوگ میری لوہے کی بیڑیاں مت کھولنا۔ اور نہ ہی میرے خون کو دھونا اور مجھے میری بیڑیوں اور میرے خون لگے رہنے کی حالت میں ہی دفن کرنا۔ پس میں کل حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے شاہراہ پر ملوں گا۔