حدیث نمبر: 35006
٣٥٠٠٦ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: ينزع (عن) (١) القتيل الفرو والجوربان و (الموزجان) (٢) و (الافراهيجان) (٣) إلا أن يكون الجوربان يكملان فيتركان عليه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : مقتول سے پوستین لگا کپڑا، جرابیں، اور بڑے موزے اور چھوٹے موزے سب چیزیں اتار لی جائیں گی مگر یہ کہ دونوں جرابیں کفن کو پورا کریں تو ان دونوں کو چھوڑ دیا جائے گا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (من).
(٢) في [أ، ب]: (المورخان).
(٣) ف [أ، ب]: (الإمراهجان).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35006
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35006، ترقيم محمد عوامة 33474)