مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في المرتدة عن الإسلام باب: جن لوگوں نے اسلام سے مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 34977
٣٤٩٧٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن يحيى بن سعيد عن عمر بن عبد العزيز أن أم ولد رجل من المسلمين ارتدت فباعها بدومة الجندل من غير أهل دينها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : مسلمانوں میں سے ایک شخص کی ام ولد مرتد ہوگئی ۔ تو اس شخص نے اس کو دومۃ الجندل کے مقام پر اس کے دین کے مخالف شخص کو فروخت کردیا۔