مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34943
باب: اس آدمی کا بیان جو اسلام لے آئے پھر مرتد ہوجائے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا
ما قالوا: في الرجل يسلم ثم يرتد ما يصنع به؟
٣٤٩٤٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن سعيد بن أبي بردة عن أبيه عن أبي موسى قال: بعثني رسول اللَّه ﷺ أنا ومعاذًا إلى اليمن، قال: فأتاني (ذات) (١) يوم وعندي يهودي قد كان مسلما فرجع عن الإسلام إلى اليهودية فقال: لا أنزل حتى تضرب عنقه (٢).حضرت ابو بردہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت معاذ رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اس حال میں کہ میرے پاس ایک یہودی تھا جو مسلمان ہو اتھا پھر اسلام سے یہودیت کی طرف واپس لوٹ گیا۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں ہرگز تمہارے ہاں نہیں اتروں گا یہاں تک کہ تم اس کی گردن مارو۔