مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34908
باب: خمس اور خراج کیسے مقرر کیا جائے گا؟
ما قالوا: في الخمس والخراج كيف يوضع
حدیث نمبر: 34908
٣٤٩٠٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن أبي ليلى عن الحكم أن عمر بن الخطاب بعث عثمان بن حنيف على السواد فوضع على كل جريب عامر أو غامر يناله الماء درهما (وقفيرا) (١) يعني الحنطة والشعير، وعلى جريب الكرم عشرة، وعلى جريب الرطاب خمسة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ کو سواد کی طرف بھیجا۔ تو انہوں نے ہر آباد اور غیر آباد زمین کے جریب پر جو پانی سے سیراب ہوتی ہو ایک درہم اور گندم یا جو کا ایک قفیز مقرر فرمایا۔ اور ہر انگور کے جریب پر دس مقرر فرمائے ۔ اور سبزی کے جریب پر پانچ مقرر فرمائے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (وقفيزا).