مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الخمس والخراج كيف يوضع باب: خمس اور خراج کیسے مقرر کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 34904
٣٤٩٠٤ - حدثنا أبو معاوية عن الشيباني عن أبي عون محمد بن عبيد اللَّه الثقفي قال: وضع عمر على أهل السواد على كل جريب عامر أو غامر قفيزا ودرهما، وعلى جريب الرطبة خمسة دراهم وخمسة أقفزة، وعلى جريب الشجر عشرة دراهم وعشرة أقفزة، وعلى جريب الكرم عشرة دراهم وعشرة أقفزة، ولم يذكر النخل (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عون محمد بن عبید اللہ الثقفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اہل سواد پر ہر آباد یا غیر آباد زمین میں ایک قفیز اور ایک درہم مقرر فرمایا : اور سبزی کی کھیتی پر پانچ درہم اور پانچ قفیز مقرر فرمائے۔ اور درختوں کی کھیتی پر دس درہم اور دس قفیز مقرر فرمائے اور انگور کی کھیتی پر بھی دس درہم اور دس قفیز مقرر فرمائے۔ اور کھجور کا ذکر نہیں فرمایا۔
حواشی
(١) منقطع؛ أبو عون لم يدرك عمر.