مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في آنية المجوسي والمشرك باب: جن لوگوں نے مجوسی اور مشرکوں کے برتنوں کے بارے میںیوں کہا
حدیث نمبر: 34880
٣٤٨٨٠ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا الربيع عن الحسن أنه قال في برمهم وصحافهم: اغسلها واطبخ فيها وائتدم] (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ نے ان کی پتھر کی ہانڈیوں اور پلیٹوں کے بارے میں فرمایا : ان کو دھو لو۔ اور ان میں پکا لیا کرو اور شوربہ بنا لیا کرو۔
حواشی
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، ح، هـ].