مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في آنية المجوسي والمشرك باب: جن لوگوں نے مجوسی اور مشرکوں کے برتنوں کے بارے میںیوں کہا
حدیث نمبر: 34878
٣٤٨٧٨ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا احتجتم إلى قدور المشركين وآنيتهم فاغسلوها واطبخوا فيها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : جب تم لوگ مشرکین کی ہانڈیوں اور ان کے برتنوں کے محتاج ہو تو ان کو دھو لیا کرو پھر ان میں پکایا کرو۔