مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34863
باب: جن لوگوں نے مجوسیوں کے کھانے اور پھلوں کے بارے میں یوں کہا
ما قالوا: في طعام المجوس وفواكههم
حدیث نمبر: 34863
٣٤٨٦٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا الحسن بن حكيم عن أمه عن أبي (برزة) (١) الأسلمي أنه كان له سكان مجوس فكانوا يهدون له في النيروز والمهرجان، فيقول لأهله: ما كان من فاكهة فاقبلوه، وما كان سوى ذلك فردوه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان کے پاس کچھ مجوسی آباد تھے۔ تو یہ لوگ نیروز اور مہرجان والے دن انہیں ہدیہ بھیجا کرتے تھے۔ تو آپ رضی اللہ عنہ اپنے گھر والوں سے فرماتے : جو پھل میں سے ہو اس کو تو قبول کرلیا کرو اور جو چیز اس کے علاوہ ہو اس کو لوٹا دیا کرو۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (بردة).
(٢) مجهول؛ لجهالة أم الحسن بن حكيم.