مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34862
باب: جن لوگوں نے مجوسیوں کے کھانے اور پھلوں کے بارے میں یوں کہا
ما قالوا: في طعام المجوس وفواكههم
حدیث نمبر: 34862
٣٤٨٦٢ - حدثنا جرير عن قابوس عن أبيه أن امرأة سألت عائشة فقالت: إن لنا اظارا (١) من المجوس وأنهم يكون لهم العيد فيهدون لنا، فقالت: أما ما ذبح لذلك اليوم فلا تأكلوا، ولكن كلوا من أشجارهم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قابوس کے والد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا : کہ ہمارے پاس مجوسیوں کی دایہ عورتیں ہیں ان کی عید ہوتی ہے تو وہ ہمیں کھانے کی اشیاء ہدیہ کرتی ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : بہر حال وہ اشیاء جو اس دن کے لیے ذبح کی جاتی ہیں تم ان کو نہ کھاؤ لیکن تم ان کے درختوں سے کھالیا کرو۔
حواشی
(١) جمع ظئر وهي المرضعة.