حدیث نمبر: 34842
٣٤٨٤٢ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن موسى بن أبي عائشة (قال) (١): سألت مرة عن الرجل يشتري أو يسبي المجوسية ثم يقع عليها قبل أن تعلم الإسلام، قال: لا يصلح.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت موسیٰ بن ابی عائشہ رضی اللہ عنہا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مرہ رحمہ اللہ سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا جس نے کسی مجوسی عورت کو خریدا یا قیدی بنایا ہو پھر وہ اس سے وطی کرلے اسلام کی تعلیم دینے سے پہلے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : یہ درست کام نہیں ہے۔ اور راوی کہتے ہیں : میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے پوچھا : تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : جب اس نے ایساکام کیا تو اس نے اس کے ساتھ بھلائی نہیں کی۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (قالت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 34842
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34842، ترقيم محمد عوامة 33323)