مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في المجوس (أيفرق) بينهم وبين المحرم منهم باب: جن لوگوں نے مجوس کے بارے میں یوں کہا کہ ان کے اور ان کے محرم کے درمیان تفریق کر دی جائے گی؟
حدیث نمبر: 34841
٣٤٨٤١ - حدثنا ابن علية عن عوف قال: حدثني عباد عن بجالة بن عبدة قال: كتب عمر إلى أبي موسى أن اعرضوا على من قبلكم من المجوس أن يدعوا نكاح أمهاتهم وبناتهم وأخواتهم، ويأكلوا جميعًا (١) يلحقوا بأهل الكتاب، واقتلوا كل ساحر وكاهن (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت بجالہ ابن عبدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو موسیٰ رحمہ اللہ کو خط لکھا : جو تمہاری طرف مجوسی ہیں ان پر یہ بات پیش کرو کہ وہ اپنی ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں سے نکاح چھوڑ دیں۔ اور وہ سب خاموش ہو کر کھائیں اور یہ کہ انہیں اہل کتاب سے ملا دیا جائے۔ اور ہر جادوگر اور جادوگرنی کو قتل کردو۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: زيادة (كيما).
(٢) مجهول؛ لجهالة عباد.