مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34839
باب: جن لوگوں نے مجوس کے بارے میں یوں کہا کہ ان کے اور ان کے محرم کے درمیان تفریق کر دی جائے گی؟
ما قالوا: في المجوس (أيفرق) بينهم وبين المحرم منهم
٣٤٨٣٩ - حدثنا ابن عيينة عن (عمرو) (١) بن دينار أنه سمع بجالة يحدث عمرو ابن أوس وأبا الشعثاء قال: كنت كاتبًا لجزء بن معاوية، فأتانا كتاب عمر أن اقتلوا كل ساحر وساحرة، وفرقوا بين كل ذي محرم من المجوس، وانههم عن الزمزمة (٢) فقتلنا ثلاث سواحر، وجعلنا نفرق بين المرء وبين حريمه في كتاب اللَّه (٣).حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت بجالہ رحمہ اللہ عمرو بن اوس اور ابو الشعثاء کو بیان فرما رہے تھے کہ میں حضرت جزء بن معاویہ رحمہ اللہ کا کاتب تھا ۔ تو ہمارے پاس حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا خط آیا کہ تم ہر جادوگر اور جادوگرنی کو قتل کردو۔ اور مجوسیوں میں ہر ذی محرم کے درمیان تفریق کردو، اور ان کو زمزمہ یعنی کھانے کے دوران منہ بند کر کے آواز نکالنے سے روک دو ۔ حضرت بجالہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم نے تین جادوگرنیوں کو قتل کیا، اور ہم ایک شخص اور کتاب اللہ کے مطابق اس کی محرم عورت کے درمیان تفریق کرنے لگے۔